ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

کابل انٹیلی جنس دفترپرحملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی،افغانستان ،پاکستان بارے نئی پالیسی کا اعلان

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کے صدارتی ترجمان داواخان میناپال نے دعویٰ کیا ہے کہ 19اپریل کوکابل میں انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک دفترپر حملہ حقانی نیٹ ورک نے کیاتھا ،گزشتہ روز انہوں نے کابل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی،یادرہے کہ اس حملے میں 64افرادہلاک اور300سے زائد زخمی ہوگئے تھے افغان طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ،صدارتی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ غیرملکی ایجنسیوں کے تعاون کے بغیر یہ حملہ ناممکن تھا انہوں نے الزام عائد کیاکہ پاکستان نے افغان حکومت کے ساتھ وہ وعدے پورے نہیں کیے جس میں انہوں نے اپنی سرزمین کو افغان حکومت مخالفت گروپوں کو اپنی سرزمین پر کام نہ کرنے کی صورت میں کیے تھے ۔دریں اثناء انہوں نے کہاکہ افغان صدراشرف غنی آج(پیر کو) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے علاوہ پاکستان کے بارے میں نئی افغان پالیسی کااعلان بھی متوقع ہے ،کچھ افغان اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان سے امن مذاکرات میں مزید تعاون مانگا جائے ،افغان حکومت کادعویٰ ہے کہ پاکستان نے طالبان کو میز پر لانے کا وعدہ پورا نہیں کیا پاکستان کا اصرار ہے طالبان پر ان کا کنٹرول نہیں ہے تاہم انہیں مذاکرات کی میزپر لانے کی کوششیں جاری ہیں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے افغانستان کے وزیربرائے مہاجرین سید حسین عالمی بلخی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ پاکستان کے وزارت خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے انہیں یقین د دلایا ہے کہ افغان امن مذاکرات ایک ماہ میں ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…