کراچی(نیوزڈیسک)پارٹی کے قیام کے تقریباً صرف ایک ماہ بعد ہی کراچی کے جلسے میں مصطفی کمال کی پارٹی پاک سرزمین پارٹی نے کمال کردکھایا،نجی ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر میں تحریک انصاف کے جلسے کے شرکاءاور پاک سرزمین پارٹی کے شرکاءکی تعداد ایک جیسی نظر آرہی ہے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صرف ایک م اہ کے عرصے میں پاک سرزمین پارٹی نے اتنا بڑا اجتماع کرکے کراچی سمیت سندھ کی سیاست میں ہلچل مچادی ہے ، کراچی کے باغ جناح میں پاک سرزمین پارٹی کے تحت جلسے کے اطراف پولیس کے 14 سو اہلکاروں کے علاوہ رینجرز اور ریپڈ رسپانس فورس تعینات کی گئی ہے جبکہ چالیس خواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔