اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایف بی آر نے کہا ہے کہ کسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا ہمارا اختیار نہیں ٗ ہمارا کام صرف ٹیکس لینا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماڈل گرل کا نام ای سی ایل میں دوبارہ ڈالنے کے حوالے سے ایف بی آر نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے ایف بی آر نے کہاکہ ادارے نے ماڈل گرل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی نہ ہے کوئی سروکار ہے ۔ وزرات داخلہ نے ایان علی کی ٹیکس معلومات مانگی ہم نے دے دیں ۔ ایف بی آر نے کے مطابق ایان علی پانچ کروڑ 20 لاکھ روپے کی ٹیکس نادہندہ ہیں ٗادائیگی کے لیے نوٹس بھیج دیا نام ای ایل میں شامل کرنا ہے یا نہیں وزارت داخلہ جانے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں