لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن میں ٹیموں کی تعداد چھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں چھٹی فرنچائز کشمیر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی اور لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق ٹی ٹونٹی لیگ کے پہلے ایڈیشن میں فرنچائز مالکان کو کافی منافع ہوا اوران کا سرمایہ تقریباً دگنا ہوگیا۔چھٹی فرنچائز کو شامل کرنے کے لئے مالی فوائد کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیگ نے پہلے ہی سیزن میں اپنی اہمیت ثابت کردی۔اس لئے نئی ٹیم کے اضافے کے لئے اگلے سال تک انتظار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرنچائز میں ایک انڈر 19پلیئر کی شمولیت سے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے۔