اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

عوام کیلئے بری خبر، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے ، مالاکنڈ، ہزارہ ،گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ۔اپنے بیان میں فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے بتایا کہ اگلے 2روز میں کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے جس دوران کراچی میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ، دوپہر تک سمندری ہوائیں بھی نہیں چلیں گی جس سے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ اگلے 5 سے6روز میں گندم کی کٹائی کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم، خشک رہے گااور خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکار گندم کی کٹائی کا سلسلہ جلد مکمل کر لیں ¾ملک کے مختلف شہروں میں صبح 9بجے کے درجہ حراررت کے مطابق گوادر،لاہور،رحیم یارخان،ساہیوال میں درجہ حرارت 27 ،ڈی جی خان،ملتان میں26 ،فیصل آباد، جھنگ،کوٹ ادو،اوکاڑہ میں 28 جبکہ کراچی،حیدرآباد اورچھورمیں درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محمد فاروق کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد40ہزار900کیوسک اور اخراج 40ہزار400کیوسک جبکہ پانی کی سطح 1481.81فٹ رکارڈ کی گئی، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1152.55 فٹ رکارڈ کی گئی جبکہ پانی کی آمد 50ہزار 76اور اخراج 40ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ37 ہزار 500 کیوسک رہا ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…