راجن پور (نیوزڈیسک) راجن پور کچے کے علاقے میں انتظامیہ نے دو گھنٹے نرمی کے بعد دوبارہ سے کرفیو نافذ کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق کچے کے علاقے میں صبح 6سے 8بجے تک کرفیو میں نرمی کے بعد دوبارہ سے کرفیو نافذ کر کے جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر آپریشن شروع کر دیا گیا ڈی سی او راجن پور نے بتایا کہ کرفیو میں دو گھنٹے کی نرمی کی گئی تھی جس کے بعد جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں صبح 8سے دوپہر1بجے تک کرفیو نافذ ہوگااور اس دوران آپریشن کیا جائےگا ۔ کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن ضرب آہن 27ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔