لاہور (نیوزڈیسک) میگا پروجیکٹس میں اگر کوئی کرپشن ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دونگا‘ الزامات کی بنیاد پر خواہشات کی تکمیل نہیں ہو سکتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن کے ٹرمز آف ریفرنس میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خاتمے کا پورا انتظام ہے۔ الزامات کی بنا پر خواہشات کی تکمیل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان رہنما تحریک انصاف سمجھتے ہیں کہ محاذ آرائی کرنے سے وہ کامیاب ہو جائیں گے لیکن عمران خان 2018ءتک ایسی ہی محاذ آرائی کرتے رہیں گے مگر کامیاب نہیں ہونگے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر میگاپروجیکٹس میں کوئی کرپشن ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دونگا۔