لاہور(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کا یوم تاسیس ، عمران کے ٹائیگروں نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔نظریاتی گروپ کے قافلے کی صدارت شفقت محمود نے کی ، یونٹی گروپ کا قافلہ چودھری سرور کی قیادت میں قذافی سٹیڈیم سے روانہ ہوا۔ پی ٹی آئی کے 20 ویں یوم تاسیس پر ٹائیگروں کے راستے جدا جدا ، لاہور میں قذافی سٹیڈیم سے یونٹی اور ناصر باغ سے نظریاتی گروپ الگ الگ روانہ ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات برقرار ہیں اور اختلافات کی دراڑ مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ نظریاتی اور یونٹی گروپ کے کارکن الگ الگ یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کیلئے لاہور سے روانہ ہوئے۔ یونٹی گروپ کے کارکنوں کی ٹولیاں قذافی سٹیڈیم لاہور سے روانہ ہوئیں۔ جہانگیر ترین ، علیم خان ، چودھری سرور اور اعجاز چودھری بھی قذافی سٹیڈیم سے کارکنوں کے ہمراہ نکلے۔ روانگی کے موقع پر بات کرتے ہوئے چودھری سرور نے کارکنوں کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کیا۔ نظریاتی گروپ کے کارکنوں کا قافلہ شفقت محمود کی قیادت میں ناصر باغ سے نکلا۔ ذرائع کے مطابق دونوں دھڑوں کے رہنماو¿ں نے اپنے کارکنوں کو جلسے میں بھی الگ الگ بیٹھنے کی ہدایت کی ہے۔