اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم محمد نوازشریف کے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں عوامی جلسوں کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم 28 اپریل کو مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور عوامی جلسے سے خطاب کریں گے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ بنوں میں ایئر پورٹ کی توسیع ،کوہاٹ میں موٹر وے کی تعمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اقتصادی راہداری کے مغربی حصے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اگلے مرحلے میں سوات جائیں گے اور سوات میں شریف فیملی کی جانب سے تعمیر ہونیوالے ہسپتال کا افتتاح کریں گے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف خیبر پختونخواہ کے دوروں میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔