اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایمپائرز پر جانبداری کا الزام ، وضاحت طلب کرنے پر یونس خان ایونٹ چھوڑ کر چلے گئے ۔پاکستان کر کٹ بورڈ کے میڈیا کوآرڈینٹر برائے پاکستان کپ 2016ءشکیل خان نے اے پی پی کو بتایاکہ یونس خان نے ایونٹ کی ایمپائرنگ پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے بیان جاری کیا کہ ایونٹ میں جانبدارانہ ایمپائرنگ ہورہی ،خاص طور پرانکی ٹیم کیخلاف۔ جس پر فورتھ ایمپائر راشد ریاض نے نوٹس لیتے ہوئے یونس خان کو وضاحت کیلئے طلب کیا جس پر وہ ایونٹ چھوڑ کر چلے گئے ۔میڈیا کوآرڈینٹر نے مزید بتایا کہ ایمپائرنگ پر بیان جاری کرنے پر یونس خان کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے میچ کی 100فیصد فیس جرمانہ اور تین میچز کی پابندی عائد ہوسکتی تھی ۔انہوں نے واضح کیا کہ اب معاملہ پی سی بی کے کورٹ میںچلا گیا ہے۔ یونس خان کے بیان اور ایونٹ چھوڑنے کے اقدام پر اب پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی فیصلہ کرے گی ۔ انہوںکہا کہ یونس خان کیخلاف سخت فیصلہ متوقع ہے۔