ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

معصوم بچے کی خوشی،22لوگوں کی جان لے گئی، وجہ جان کر آپ کا دل بھی خون کے آ نسو رو پڑے گا

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیہ (نیوزڈیسک) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے اموات کا سلسلہ جاری ، سول ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج دو طالبعلم بھائی بھی دم توڑ گئے ، مرنیوالوں کی تعداد 22 ہو گئی۔ لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نشتر ہسپتال میں 20 افراد کی وفات کے بعد سول ہسپتال فیصل آباد میں بھی زیر علاج دو طالبعلم بھائی 11 سالہ فرحان علی اور 15 سالہ عدنان علی موت سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ سول ہسپتال میں اسی خاندان کے مزید 5 افراد زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ نومولود بچے جس کی پیدائش پر مٹھائی منگوائی گئی تھی اس کا والد سجاد بھی نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا جو پہلے مرنیوالے سات سگے بھائیوں کا آٹھواں اور آخری بھائی تھا۔ خاندان کے سربراہ عمر حیات کے 8 بیٹوں ایک بیٹی اور پوتا پوتی سمیت اب تک فیملی کے 11 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پولیس نے گرفتار مٹھائی کی دوکان مالک بھائیوں اور ملازم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ابتدائی طور پر تفتیش کے دوران ملزمان نے غلطی سے مٹھائی میں زرعی دوائی کا پاو¿ڈر ملنے کا اعتراف کیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ملائے گئے زہر سیلفو لائل یوریا کا کوئی تریاق دریافت نہیں ہوا جس کے باعث مٹھائی کھانے والے تمام افراد کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…