لاہور(نیوزڈیسک) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے کو ٹیم کیلئے منتخب کر لیا جاتا تھا لیکن ایسا اب نہیں ہوگاجبکہ مشکل وکٹ پر سکور بنانے والے کھلاڑی کو اہمیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب سلیکشن کمیٹی کا فوکس صرف اور صرف ان کھلاڑیوں پر رہے گا جن میں ٹیم کو میچ جتوانے کی صلاحیتیں ہونگی۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان کپ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو پرکھنے کا درست موفع ہے۔ لٰہذا بڑا سکور کرنے والوؒ کو نہیں بلکہ مشکل وکٹوں اور مشکل حالات میں اسکور بنانے والے کھلاڑی کو ترجیح دی جائے گی اس کے علاوہ نظم وضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔