اسلام آباد (نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وجہ سے جمہوریت خطرے میں ہے جس نے عمران خان کا ساتھ پچھتائے گا۔ احتجاجی تحریک کا ساتھ نہ دینے والے منہ چھپاتے پھریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 دفعہ حکومت کرنے والوں نے ستیاناس کردیا ہے۔ اسلام آباد کے جلسے میں دھرنے کی تاریخ نہیں دینے جارہے ابھی سڑکوں پر نہیں جارہے قوم کو تیار کررہے ہیں۔ احتجاجی تحریک کا ساتھ نہ دینے والے پچھتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اس کے وزراءسے یہ ملک نہیں چل رہا نواز شریف کی حکومت 2016 ءکے اندرہ ی فارغ ہوجائے گی۔ پانامہ لیکس میں نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ان کو سپورٹ کرنے والوں کے بھی چہروں پر ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔