اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہم شکل نے لوگوں کو حیران کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کے جلسہ کی تیاریوں کے دوران جلسہ گاہ میں گزشتہ روز عمران خان کے ہم شکل نور خان آئے تو وہاں موجود کارکن انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور خاص کر خواتین کارکنان انہیں عمران خان سمجھ کر سلفیاں بنواتی رہیں اور خوب گپ شپ کی ۔ عمران خان کے ہمشکل نور خان پورے جلسہ گاہ میں لوگوں کے توجہ کا مرکز بن گئے ۔