اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایف نائن پارک کا دورہ کر کے آج اتوار کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان گزشتہ شب ایف نائن پارک میں جلسہ گاہ کا دورہ کر کے جلسے کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا عمران خان جلسہ گاہ پہنچے پارٹی کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا عمران خان کے ہمراہ جہانگیر ترین ، اسد عمر ، نعیم الحق ، شبلی فراز ، فیصل جاوید و دیگر تھے عمران خاننے کارکنوں کو جلسہ گاہ اور سٹیج پر فول پروف انتظامات کر نے کی ہدایت کی پارٹی کارکنان نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔