اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی کا عوامی میدان میں مقابلہ کرنے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے آئندہ ہفتے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے آغاز کیلئے انہوں نے پنجاب کی بجائے خیبر پختونخوا کا انتخاب کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے وزیر اعظم مانسہرہ میں پہلے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے اورچار مختلف اضلاع میں عوام سے ملاقاتیں اورترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کے دوران وزیر اعظم سندھ کے مختلف اضلاع کادورہ کریں گے ۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نے ہر ہفتے ایک یا دو مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔