ٹوبہ ٹیک سنگھ (نیوز ڈیسک)پسند کی شادی نہ ہونے پر عاشق نے محبوبہ کے گھر کے سامنے درخت سے پھانسی کاپھندہ لے کر خودکشی کرلی، ورثاء نے قتل کامقدمہ در ج کروادیا ۔تفصیل کے مطابق شادمان کالونی پیرمحل کے رہائشی قیصر مسیح ولد سردارمسیح کا اپنے گھر کے سامنے لڑکی سے معاشقہ تھا لڑکی کے گھروالوں نے لڑکی کی منگنی کسی اور جگہ طے کرکے چند دن بعد شادی کی تاریخ رکھ دی جس سے دلبرداشتہ ہوکر قیصر مسیح نے لڑکی کے گھر کے سامنے نیم کے درخت کے ساتھ گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ورثاء کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔