اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

پاناما لیکس سے متعلق عدالتی کمیشن کے بارے میں فیصلہ انور ظہیر جمالی وطن واپسی پر ہی کریں گے ٗ قائمقا چیف جسٹس 

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام کی حکومتی درخواست کے حوالے سے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاناما لیکس سے متعلق عدالتی کمیشن کے بارے میں فیصلہ انور ظہیر جمالی وطن واپسی پر ہی کریں گے۔ہفتہ کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے اور ان کی جگہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج میاں ثاقب نثار نے پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اْٹھا لیا حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاکہ حکومت کی طرف سے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کیلئے خط مستقل چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو لکھا گیا ہے اس لیے وہی اس کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ کریں گے۔ ادھر وفاقی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق عدالتی کمیشن کسی بھی ماہر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ یا کسی بھی بین الاقوامی فورنزک کمپنی کی خدمات حاصل کرسکتا ہے۔وفاقی حکومت نے اگرچہ اس بارے میں کوئی تحریری وضاحتی بیان جاری نہیں کیا تاہم حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کمیشن کے اختیارات سے متعلق ضابطہ کار میں جہاں یہ کہاں گیا ہے کہ کمیشن 1908کے دیوانی ایکٹ کے تحت اس کی تحقیقات کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کی خدمات حاصل کر سکتا ہیں وہیں وہ کسی بھی انکم ٹیکس کے ماہر کے علاوہ فورنزک فرم کی خدمات بھی حاصل کرسکتا ہے۔کمیشن کی تشکیل کے بعد اگر عدالتی کمیشن کسی شخص یا ادارے کی خدمات حاصل کرتا ہے تو اس پر اْٹھنے والے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کریگی اور اس کیلئے کسی پیشگی اجازت کی بھی ضرورت نہیں ہوگی کیبنٹ ڈویژن کے حکام کو کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمیشن کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…