اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

مشرف کی آف شور کمپنی اورآف شور اکاﺅنٹس ،ایسی پیشکش کردی گئی جس کاکوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آف شور کمپنی اورآف شور اکاؤنٹس ،پرویزمشرف نے ایسی پیشکش کردی جس کاکوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا، آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی باہر کے کسی ملک میں نہ تو کوئی آف شور کمپنی ہے اور نہ ہی آف شور اکاؤنٹس ہیں۔اگر کسی کو ایسی چیز ملے تو وہ ہم اس کے نام کروادیں گے،آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل کے سربراہ اور سابق صدر مملکت جنرل(ر)پرویز مشرف کا2009تک بیرون ملک نہ تو کوئی بینک اکاؤنٹ تھا اور نہ ہی جائیدادتھی۔2009میں جب پرویز مشرف لندن گئے تو وہاں اپنے ایک دوست کے ہاں قیام کیا۔بعدازاں ان کے مشرق وسطیٰ میں موجود دوستوں نے ان کی مالی معاونت کی جس سے انہوں نے لندن اور دوبئی میں فلیٹ خریدا۔جنرل(ر)پرویز مشرف کی باہر کے کسی ملک میں نہ تو کوئی آف شور کمپنی ہے اور نہ ہی آف شور اکاؤنٹس ہیں۔اگر کسی کو ایسی چیز ملے تو وہ ہم اس کے نام کروادیں گے۔اخبارات میں جو بیرون ملک بینک اکاؤنٹس ان کے نام سے منسوب کئے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں اوران سے جنرل(ر)پرویز مشرف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔جنرل(ر)پرویز مشرف اپنے خلاف من گھڑت الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اخبارات میں اے پی ایم ایل کے سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کے خلاف شائع ہوئیں جس پر پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے جنرل(ر)پرویز مشرف سے رابطہ کر کیا۔بعدازاں میڈیا کے لئے جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے شائع ہونے والی خبروں میں پرویز مشرف پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ذاتی عناد کی بنیاد پر جنرل(ر)پرویز مشرف کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔پرویز مشرف ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور انہوں نے تمام عمر ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ایسے شخص کے ساتھ جھوٹ منسوب کرنا افسوسناک ہے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…