لاہور ( نیوزڈیسک)پاکستان ریلویز نے تین ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ،خواہشمند پارٹیوں سے 26اپریل تک درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی فرید ایکسپریس ،کراچی اور پشاور کے درمیان چلنے والی خوشحال خان خٹک اور کراچی سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان ایکسپریس کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلہ میں شرائط نامہ تیار کر لیا گیا اورخواہشمند پارٹیاں26اپریل تک درخواستیں جمع کر اسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا مقصد خسارے کو کم کرنے کے ساتھ مسافروں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی ہے۔