اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف (کل ) طاقت کا مظاہرہ کریگی، ایف نائن پارک میں پنڈال سج گیا

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )تحریک انصاف (کل ) اتوار کو اپنی طاقت کا مظاہرہ کریگی ،یوم تاسیس کے جلسے کے لئے ایف نائن پارک میں پنڈال سج گیا ،ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کرینگے ، پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ، ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا ہے ، ایف نائن پارک میں انتظامیہ نے کنٹرول روم قائم کر دیا،ایف سی اور رینجرز کے دستے پولیس کی معاونت کرینگے ، ریڈ زون کی عمارتوں کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہو گی، ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ہونے والے جلسے کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئےآئی جی طارق مسعود یاسین ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد ، ایس ایس پی ساجد کیانی اور دیگر افسران نے ایف نائن پارک کا دورہ کیا اور سٹیج سمیت پنڈال اور اس کے ارد گرد کے علاقیمیں کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا ، آئی جی پولیس نے سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی اور تحریک انصاف کو ہر حال میں جلسے کے انعقاد کے لئے پولیس اور انتظامیہ سے کئے گئے معاہدے کی پاسداری کرنے کا کہا ، دوسری طرف انتظامیہ نے ایف نائن پارک میں کنٹرول روم قائم کر دیاہے جہاں سے کلوز سرکٹ کیمروں سے جلسے گاہ اور اس کے ارد گرد کے علاقے کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے کنٹرول روم کے انچارج اے ڈی سی جی عبدالستار عیسانی ہونے گے یہکنٹرول روم جلسے کے اختتام تک جلسے کے شرکاء کی نگرانی کریگا،کنٹرول روم میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں رہے گا جبکہ اس میں آئیسکو اور سی ڈی اے اور انتظامیہ کے نمائندے موجود ہیں،دوسری طرف ریڈ زون کو بھی سیل کر دیا گیا ہے اور ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں پر کنٹینرز اور خاردار تاریں بچھا دی گئی ہیں، ریڈ زون میں رینجرز کے دستے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ تمام اہم عماعمارتوں کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کر دی گئی ہے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…