اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

فوج کی بڑی کامیابی، چھوٹو گینگ بارے ایک اور خبر آ گئی

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور (نیوزڈیسک) راجن پور میں جاری آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ سے وابستہ عطااللہ پٹ گینگ کے سربراہ سمیت 4 کارندوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے جس کے بعد ہتھیار ڈالنے والے گینگسٹرز کی تعداد17 ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور پنجاب پولیس نے دریائی علاقے کچا جمال کو جرائم پیشہ افراد سے صاف کرنے کےلئے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔آپریشن کے 23ویں دن 2 روز قبل چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو نے12 ساتھیوں سمیت فوج کے سامنے ہتھیار ڈالے تھے ¾ اغواءکیے گئے 24 پولیس اہلکاروں کو بھی رہا کر دیا گیا تھا۔مقامی افراد نے تصدیق کی ہے کہ فوج کی جانب سے گینگسٹرز کے ٹھکانوں پر اب بھی بھاری ہتھیاروں سے شیلنگ کی جا رہی ہے، شیلنگ سے گینگسٹرز کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے پولیس کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں میں راجن پور کے موضع کچھی عمرانی کے ایک اور گینگ کا سربراہ عطاءاللہ پٹ اور اس کے 3 ساتھی شامل ہیں۔عطاءاللہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ بھی اغواءبرائے تعاوان کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ اس کے خلاف بھی راجن پور اور قریبی علاقوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔حکام نے بتایا کہ عطاءاللہ چھوٹو گینگ کا باقاعدہ رکن نہیں تھا بلکہ وہ 14 اپریل کو پولیس کی فائرنگ سے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو کی ہلاک ہونے والی بھتیجی کی تعزیت کرنے کےلئے اس علاقے میں گیا تھا تاہم فوج کا آپریشن شروع ہونے کے بعد وہ یہ علاقہ چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…