اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نوازشریف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے ملاقات کی جس دوران قومی امور اور پاناما لیکس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بعض عناصر منفی ہتھکنڈوں سے ملک کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں تاہم ماضی میں بھی ملکی سلامتی کیخلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں اور اب ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے حکمت کیساتھ غیر مشروط تعاون جاری رہے گا اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ عدالتی کمیشن کےلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ہے ¾ الزام لگانے والے ثبوت پیش کریں ۔