اسلام آباد (نیوزڈیسک) رینجر اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے ایک مشتبہ شخص وقاص کو گرفتار کر لیا گرفتار شخص سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے اسلام آباد تھانہ کوہسار کے علاقے پیرسواہان ،تلہماڑا اور گوکینہ گاﺅں میں سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ملزم کی نشاندہی پر 25 ڈیٹونیٹر ، 12 بورگن اور 356 راﺅنڈز برآمد کر گیا ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔