نئی دہلی(نیوزڈیسک)ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں تیسری بار150 سے زائد رنز کی شراکت جوڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ دونوں بلے بازوں نے رواں آئی پی ایل میں رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا ‘ مجموعی طور پر ٹی ٹونٹی میچز میں ابھی تک کوئی بھی جوڑی دو سے زائد بار ڈیڑھ سو سے زائد رنز کی شراکت نہیں جوڑ سکی ‘ بھارت میں جاری لیگ میں گزشتہ روز رائزنگ پونے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کوہلی اور ڈی ویلیئرز نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ‘ دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر حریف باو¿لرز کا مقابلہ کیا اور دوسری وکٹ میں 155 رنز کی شراکت جوڑ کر ٹیم کو مستحکم پوزیشن دلائی۔یہ دونوں کے درمیان ڈیڑھ سو سے زائد رنز کی تیسری شراکت ہے جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔ ویلیئرز 83 اور کوہلی 80 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔
ویرات کوہلی اور ڈی ویلیئرز نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم



















































