اسلام آباد( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ پورے ملک سے کارکنان یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کیلئے انتہائی پر جوش ہیں چیئرمین تحریک انصاف نے ملک بھر سے کارکنان کو بروقت ایف نائن پارک پہنچنے کی ہدایت کی ہے ،مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ کارکنان وقت کی پابندی کرتے ہوئے قافلوں کی صورت میں شام پانچ بجے تک ایف نائن پارک پہنچیں گے ،یوم تاسیس کی تقریبات کو تاخیر سے بچانے کیلئے دور دراز کے علاقوں سے کارکنان صبح جلد روانگی یقینی بنائیں گے ،کارکنان اورذمہ داران شاہراہوں پر ٹریفک اور رش کو مدنظر رکھ کر سفری حکمت عملی ترتیب دیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل یوم تاسیس سے تاریخی اور اہم ترین خطاب کریں گے۔