اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پانامہ لیکس معاملہ شدت اختیار کر تا جارہا ہے ، جس کے بعد ملک کی بڑی سیاسی پارٹیوں کے مطالبات سامنے آنا شروع ہو گئے ، پانامہ لیکس معاملے پر وزیراعظم نواز شریف پر سب سے زیادہ دباﺅ دوسری سیاسی پارٹیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ڈالا گیا ، رات کو نواز شریف کے خطاب کے بعد آج عمران خان اپنا واضح موقف پیش کرنے کے لےے پریس کانفرنس کریں ، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا۔