اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی نئی پیشنگوئی، عوام کیلئے بری خبر

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک )آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواﺅ ں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اگلے پانچ سےچھ روز کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کاشتکار حضرات کے لیے اطلاع ہے کہ خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گندم کی کٹائی کا سلسلہ مکمل کریں۔کراچی میں 22 اپریل سے 25 اپریل کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے. جمعہ سے اتوار کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواﺅ ں کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا.سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ: چترال22، مالم جبہ19، کالام 13، دروش12، سیدوشریف، رسالپور11، پٹن10، میرکھانی09، بالاکوٹ، پاراچنار08، دیر، لوہردیر07، کاکول ، کامرہ02 پنجاب:لاہور(ائیرپورٹ10، سٹی01)، منڈی بہاولدین 05، کوٹ ادو04، جہلم، ملتان، سیالکوٹ03، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، جوہرآباد01 کشمیر: کوٹلی09، راولاکوٹ08، مظفرآباد، منگلہ06، گڑھی دوپٹہ04، گلگت بلتستان: استور08 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 43 ، حیدرآباد، لسبیلہ، چھور41 ، بدین ،سکھر،مٹھی، لاڑکانہ اورشہید بینظیر آباد میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…