منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سپاٹ فکسنگ کیس،محمد عامرکےلئے بری خبر آگئی ،امیدوں پر پانی پھرنے کا خدشہ

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خدشہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلر محمد عامر کو دورہ انگلینڈ کے لئے ویزہ جاری نہ سکے گا۔ محمد عامر کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر پانچ سال کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ سپاٹ فکسنگ کے جرم میں لگی پابندی ہٹنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں محمد عامر کی شمولیت ہو گئی ہے اور انہوں نے ورلڈ ٹی 20ورلڈکپ 2016میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور لوہا منوایا اور قومی ٹیم کا ایک اہم حصہ بن گئے ہیں۔برطانوی امیگریشن وکلا ئ نے ڈیلی ٹیلیگراف سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ” محمد عامر کاکیس اس بات پر منحصر ہے کہ کہیں ان کا انگلینڈ داخلہ عوامی حقوق کے منافی تو نہیں“۔انہوں نے مزید کہا کہ ”فیصلہ کا اختیار اس امیگریشن آفیسر کے ہاتھ میں ہے جو محمد عامر کے ویزہ کی جانچ پڑتال کرے گا “۔یاد رہے کہ رواں سال ماہ جنوری میں بھی محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے بھی ویزہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ ز کی حمایت کے بعد کیوی امیگریشن حکام نے عامر کو ملک داخلے کی اجازت دے دی تھی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…