جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

بلاول کا حکومت سے ایسا مطالبہ کہ زرداری بھی پریشان ہو گئے

datetime 23  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو زردار کا ایک بار پھر حکومت سے ایسا مطالبہ کہ زرداری بھی پریشان ہو گئے۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نوازشریف کو اپنی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نوازشریف سے قوم سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دیں اور ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کو اپنی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔یاد رہے کہ نوازشریف نے قوم سے خطاب کے دوران پانامالیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو کمیشن تشکیل دینے کیلئے خط لکھنے کا اعلان کیا اور ان کا کہناتھا کہ اگر کمیشن کی تحقیقات کے نتیجے میں کوئی الزام ثابت ہو جائے تو ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر گھر چلا جاﺅں گا۔بلاول کے ٹویٹ کے بعد ڈاکٹر اعوان نے بھی ٹویٹ کی حمایت کی ہے ، اور کہا ہے کہ اگر پانامہ لیکس معاملہ نواز شریف پر ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں فیصلہ کر لینا چاہیے، اس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم قوم سے خطاب کو غیر سنجیدہ نہ بنائیں ، اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی صفائی دیں دوسروں کو گالیاں دے کر اور الزامات لگا کر بچ نہیں سکتے ، خود کو احتسا ب کیلئے پیش کریں ، اپوزیشن کی مشاورت سے ٹی او آرز بنائے جائیں، فوج کی طرف سے کوئی دباو¿ نہیں آرمی چیف نے صرف رائے دی ہے ، رائے کو رائے لیا جائے ، حکومت کی خواہش ہے کہ وہ اس معاملے کو تاخیر کے ذریعے ٹھنڈا کرے جسے پورا نہیں ہونے دینگے ، تمام اپوزیشن متحد ہے ،پانامہ لیکس پر کوئی خاموشی نہیں ہو گی۔جمعہ کو سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم اہم عہدے پر فائز ہیں ان پر اعتراض کرنا پڑتا ہے ، اگر انکے بچوں ، خاندان اور انکی ذات پر الزامات لگے ہیں تو انکو صفائی دینی ہو گی دوسروں کو گالیاں دے کر اور الزامات لگا کر بچ نہیں سکتے وزیراعظم اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کریں انہوں نے کہا کہ قوم سے خطاب میں صدر اور وزیراعظم پالیسی گائیڈ لائن دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…