اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی اور رکن اسمبلی سورن سنگھ کو بونیر میں قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق قاتلانہ حملے کا واقعہ بونیر کے علاقے پیربابابازار میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے سردار سورن سنگھ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سردار سورن سنگھ تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ انہیں نامعلوم دہشتگردوں نے نشانہ بنایا۔سورن سنگھ خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن اور تحریک انصاف کے رہنما تھے جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے 18مئی 2013کو تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہدزہرہ شاہد کوقتل کیا گیا تھا۔