اسلام آباد(نیوزڈیسک) چھوٹو گروپ کے سہولت کار اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کے قریبی دوست رضاشاہ مزرانی کھیتران کوقانون نافذکرنے والے اداروں نے بارکھان سے گرفتار کرلیا ہے ،معلوم ہوا ہے کہ رضا شاہ مزرانی کو بارکھان پولیس نے دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کی مد د سے گرفتار کیا ہے اور اس موقع پر دو مزید افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔چھوٹو گروپ کے سرغنہ غلام رسول چھوٹو کی گرفتار ی کے بعد جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کو بھی سہولت کار ہونے کے باعث گرفتارکیا جا سکتا ہے ۔رضا شاہ مزرانی ،مریدا لنکانی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کے قریبی دوست ہیں اور چند ماہ قبل ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ رضاشاہ کی شادی میں شرکت کی تھی