پشاور(نیوزڈیسک) پشاورکے لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے یکم اپریل سے اب تک چوہوں کے کاٹنے کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں ماہ 238لوگوں کو چوہوں نے کاٹا ہیں جس میں اسی فیصد بچے شامل ہے ۔ چوہوں کی یلغار کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں روزانہ دس سے بارہ بچے لائے جاتے ہیں رواں ماہ کی رپورٹ کے مطابق پشاور شہر سے 238افراد کو چوہوں نے کاٹا تھا جس میں اسی فیصد بچے شامل تھے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو تمام طبی امداد مکمل مفت فراہم کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق عام سائز سے بڑے بڑے اورآدم خور چوہوں کے بارے میں بھی ایک اوردلچسپ انکشاف ہوا ہے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چوہے مرغیوں کو دی جانیوالی فیڈ کھا کھا کر بڑے ہورہے ہیں ، یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ یہ چوہے مرغیوں کو دی جانیوالی خوراک ازخود کھاکر اتنی جسامت حاصل کررہے ہیں یا باقاعدہ سازش کے طورپر ان چوہوں کو یہ خوراک کھلاکر بڑا کیاجارہاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اس حوالے سے بھی مصروف تفتیش ہے اور جلد ہی صورتحال مزید واضح ہوجائے گی