لاہور(انیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے سابق انگلش کوچ پیٹرمورس اور پاکستان کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید مضبوط امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔وقار یونس کی جانب سے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ نئے کوچ کی تلاش میں سرگرداں ہے اور ابتدا ء میں اس عہدے کیلئے عاقب جاوید کو مضبوط ترین امیدوار قرار دیا گیا۔تاہم پی سی بی کی جانب سے کوچ کی تلاش کیلئے وسیم اکرم اور رمیز راجہ پر مشتمل دو رکنی پینل تشکیل دئیے جانے پر عاقب دستبردار ہو گئے تھے اور الزام عائد کیا تھا کہ کمیٹی پہلے ہی غیر ملکی کوچ کی تقرری کیلئے اپنا ذہن بنا چکی ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کے دور میں کامیابی کے ساتھ گرین شرٹس کی کوچنگ کرنے والے سابق اوپنر محسن خان نے بھی ہیڈ کوچ کے عہدے میں دلچسپی ظاہر کی تھی اور پی سی بی کی جانب سے چیف سلیکٹر بننے کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔تاہم محسن نے عہدے کیلئے درخواست دینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ انہیں اس کمیٹی کو اپنی قابلیت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وسیم اکرم اور رمیز راجہ دونوں ہی ان ہی جونیئر ہیں۔ایک طرف پاکستان سے سابق کرکٹرز عہدے میں دلچسپی نہیں لے رہے تھے تو دوسری جانب نصف درجن سے زائد غیر ملکی کوچز نے پاکستان کے ہیڈ کوچ کے عہدے میں دلچسپی ظاہر کی جن میں سابق آسٹریلین کھلاڑیوں ڈین جونز، ٹام موڈی، اسٹورٹ لا اور جمی سیڈل سمیت جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر، انگلینڈ کے پیٹر مورس اور زمبابوین فلاور برادران بھی شامل ہیں۔اسی دوران عاقب جاوید نے متحدہ عرب امارات کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے لیکن انہوں نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق وہ ایک بار پھر اس دوڑ میں شامل ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیدار نے نجی ٹی وی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پانچ سے چھ غیر ملکی کوچز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے لیکن سابق انگلش کوچ پیٹر مورس ریس میں سب سے آگے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹام موڈی، ڈین جونز اور مکی آرتھر کے نام بھی زیر غور آئے لیکن کسی سے بات حتمی طور پر فائنل نہیں ہوسکی۔انہوں نے دعوی کیا کہ ہیڈ کوچ کے عہدے کی دوڑ میں اب پیٹر مورس اور عاقب جاوید سب سے آگے ہیں اور اگر پی سی بی نے غیر ملکی کوچ کے انتخاب کا فیصلہ کیا تو ممکنہ طور پر پیٹر مورس کامیاب امیدوار قرار پائیں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر کرکٹ حکام نے مقامی کوچ کو ترجیح دی تو عاقب جاوید کا چناؤ یقینی ہے لیکن ابھی تک پی سی بی حکام کسی بھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ذرائع کے مطابق اگر دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب تاخیر کا شکار ہوا تو پھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے نئے سربراہ اور سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو وقتی طور پر ہیڈ کوچ کا عہدہ سونپا جا سکتا ہے اور دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم کی رہنمائی رہی کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ،چھ میں سے دو نام حتمی فہرست میں شامل،ایک پاکستانی ایک غیر ملکی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص
-
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
30 جون کی ڈیڈ لائن ! گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں
-
ٹویوٹا نے اپنی مشہور گاڑی کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی کمی کر دی
-
ننکانہ صاحب میں شوہر کا ادویات کھا کر اہلیہ سے مبینہ غیر فطری جنسی عمل، ساس نے اندراج مقدمہ کی درخو...
-
وزیرِاعظم اپنا گھر پروگرام، قرضے اور اقساط کی تفصیلات
-
تعلیمی اداروں میں مئی میں موسمِ گرما کی چھٹیاں ؟ اصل حقیقت سامنے آگئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، مزید سستا ہوگیا
-
سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
-
راولپنڈی میں طالبعلم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزم مقابلے میں ہلاک
-
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ
-
مبینہ کرپشن ریفرنس، وزیراعظم کی بیٹی اور داماد کو 7مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
-
آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں،آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
معمولی تکرار کے بعد باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو ہلاک کردیا



















































