کراچی (نیو زڈیسک) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو پرانی بلڈنگ میں منعقد ہوا ۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر اجلاس کا ایک دن کا سیشن پرانی بلڈنگ میں منعقد ہو تاکہ پرانا ایوان بھی کارآمد رہے ۔ اجلاس کے دوران اچانک ایوان کے داخلی دروازے کا شیشہ گر کر ٹوٹ گیا ۔ شیشہ ٹوٹنے کی آواز پر تمام ارکان چونک پڑے ۔ اسپیکر نے کہا کہ کچھ نہیں ہوا ۔ ’’ اٹ از اوکے ۔ ‘‘