کراچی(نیو زڈیسک) ڈاکٹرعاصم نے فرٹیلائزرسیکٹر میں قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا؟ حیرت انگیز انکشاف،نیب نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرایا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم نے فرٹیلائزرسیکٹر میں قومی خزانے کو450 ارب کا نقصان پہنچایا جبکہ زمینوں پر قبضہ اور منی لانڈرنگ کے ذریعے 12 ارب روپے کا نقصان قومی خزانے کا پہنچایا گیاسندھ ہائی کورٹ نے سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی درخواست ضمانت پرسماعت6 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے درخواست ضمانت داخل کی گئی تھی، جس پرنیب نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرایا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم نے فرٹیلائزرسیکٹر میں قومی خزانے کو450 ارب کا نقصان پہنچایا جبکہ زمینوں پر قبضہ اور منی لانڈرنگ کے ذریعے 12 ارب روپے کا نقصان قومی خزانے کا پہنچایا گیا۔ڈاکٹرعاصم کے خلاف ریفرنس زیرسماعت ہے جس پرعدالت نے ڈاکٹرعاصم کے وکلا کوجواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی ۔