لاہور (نیو زڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کو لاہور قلندر زکا چیف ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جبکہ مدثر نذر نے ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی بننے کے لئے بھی آمادگی ظاہر کر دی اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی مدثر نذر کو تمام اختیارات دینے پر راضی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کا چیف ایڈوائرز بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ اعلان 26اپریل کو متوقع ہے ۔ دوسری جانب مدثر نذر نے ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی بننے کے لئے بھی آمادگی ظاہر کر دی ہے اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان مدثر نذر کو تمام اختیارات دینے پر راضی ہو گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے مدثر نذر کو ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا ۔ مدثر نذر کو ڈائریکٹر بنانے کے سلسلے میں بورڈ حکام ان کیساتھ مالی معاملات طے پا چکے ہیں ۔