کراچی(نیو زڈیسک)کراچی کے جناح اسپتال میں فریال تالپور اور سہیل انور سیال کی زیر حراست سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سے کی ہے تاہم وزیر داخلہ سندھ نے ملاقات کی تردید کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق رات گئے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اچانک جناح اسپتال پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسپتال میں زیر علاج اور گرفتار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہاکہ کسی سے ملاقات کیلئے نہیں آئے بلکہ فریال تالپور کا طبی معائنہ کرانے آئے۔ سخت سیکیورٹی میں پہنچنے والے دونوں رہنما کچھ وقت اسپتال میں گزارنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔