کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر معدنیات سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ آئندہ دس دن صوبے کے لیے انتہائی اہم ہیں ۔آرمی چیف کی تعریفیں کرنے والے بھی احتساب کے عمل سے نہیں بچ پائیں گے ۔جمعہ کو سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ اگلے دن صوبے کے لیے انتہائی اہم ہیں ۔بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ۔کچھ لوگ جیل جائیں گے ،کچھ باہر جائیں گے اور کچھ کو باہر سے لایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تعریفیں کررہے ہیں ان کی فائلیں بھی تیارہوگئی ہیں ۔وہ بھی احتساب کے عمل سے نہیں بچ پائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھی احتسابی عمل سے نہیں بچے گی لیکن ہم اس کے لیے تیار ہیں ۔