اسلام آباد( نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت عالیہ نے سابق صدر مملک آصف علی زرداری کو نیب ریفرنسز سے بری کیے جانے پر احتساب عدالت سے ریکارڈ طلب کرلیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ زرداری سے متعلق کیے گئے احتساب عدالت کے فیصلے اور نیب ریفرنسز کا جائزہ لینا چاہتی ہے اور اسی تناظر میں ریکارڈ طلب کیاگیا ہے ۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے زرداری کو پولو گراؤنڈ ریفرنس سے مئی اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس سے مئی 2014 ءجب کہ گذشتہ برسالیس جی ایس اور کوٹیکنایفرنسزسے نومبر 2015 ءمیں بری کیاگیاتھا ۔ ان کیخلاف یہ ریفرنس سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کے دور میں بنائے گئے تھے ۔