اسلام آباد (ما نیٹر نگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پا رٹی بلا ول بھٹو زرداری سے شیخ رشید کے درمیان ملا قا ت میں پا نا ما لیکس اور ملکی سیا سی صو رتحا ل پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا تفصیلا ت کے مطا بق شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ بلا ول بھٹو زرداری سے اتفا قہ ملا قا ت ہو ئ تو میں نے سو چا کہ اس ملا قا ت سے فا ئد ہ اٹھا نا چا ہیے جب میں ان سے ملا تو بلا ول بھٹو زرداری نے کہا کے میں تو آپ سے بہت پہلے سے ملا قا ت کر نا چا ہتا تھا ۔ بلاول بھٹو اور شیخ رشید کے درمیان ملاقات میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا، بلاول بولے کہ شیخ رشید آپ مشہور شخصیت ہیں ملنا چاہتا تھا لیکن ہر وقت ٹی وی پر ہوتے ہیں۔ شیخ صاحب نے پی پی چیئرمین کو مشورہ دیا کہ جوڈیشل کمیشن کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنا ورنہ پیپلزپارٹی کو نقصان ہوا۔شیخ رشید اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی تو دونوں میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ آپ مشہور شخصیت ہیں، ملاقات کی خواہش تھی لیکن ہروقت ٹی وی پر ہوتے ہیں، پاناما لیکس کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔شیخ رشید نے بھی بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دے ڈالا، بولے کہ جوڈیشل کمیشن کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں، پیچھے ہٹے تو پیپلز پارٹی کو نقصان ہوگا۔