اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اپنے ادارے سے احتساب کا آغاز کیا ہے ، احتسا بی عمل سے آرمی چیف اور فوج کا مورال مزید بلند ہوا ہے، حکومت عالمی سطح پر فوج کو بدنام کر رہی ہے ، وزیراعظم ہندوستان سے کہہ رہے تھے کہ ہم توآپ کے دوست ہیں ، حکومت نے ”را“ ایجنٹ کی گرفتاری ایک بیان میں بھی نہیں دیا۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویر دے رہے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ آرمی چیف نے اپنے ادارے سے احتساب کا آغاز کیا ہے۔ احتسابی عمل سے آرمی چیف اور فوج کا مورال بلند ہوا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر فوج کو بدنام کر رہی ہے ۔ وزیراعظم ہندوستان سے کہہ رہے تھے کہ ہم آپ کے دوست ہیں مگر فوج ہمارے درمیان اچھے تعلقات نہیں چاہتی ۔ انہوںنے کہا کہ مودی سے نوازشریف کے ذاتی تعلقات ہیں اور حکومت نے ”را“ ایجنٹ کی گرفتاری پر ایک بیان بھی نہیں دیا۔ پانامہ لیکس پر تحقیقات کا آغاز وزیراعظم سے کیا جائے ان کے بعد باقی لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کمیشن بنایا جائے اور کمیشن کے نیچے جے آئی ٹی میں تمام ایجنسیز شامل ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جج کا کام انویسٹی گیشن کرنا نہیں ہے۔ انکوائری کرنا تحقیقاتی ایجنسیوں کا کام ہے ۔ باہر کی ایجنسیز کی بھی خدمات لیں اور فنڈنگ میں کرواﺅں گا۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نیب ، الیکشن کمیشن ، نادرا اور ایف بی آر کو کنٹرول کر رہے ہیں ۔ جب تک وہ وزیراعظم ہیں ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا۔ وزیراعطم میری تحقیقات کرنے سے پہلے اخلاقی جواز پیدا کریں ۔ عمران خان نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے خیراتی ادارے پر الزامات لگائے گئے ۔ پنجاب میں 8سال سے (ن) لیگ کی حکومت ہے اگر ہم غلط کام کر رہے تھے تو ہمیں پکڑنا چاہیے تھا۔ جب خود پر مصیبت پڑی تو آپ مجھے بلیک میل کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں دھرنے والی سیاست کی جاتی ہے ۔ وہ ڈکٹیٹر کی گود میں پلے ہیں اور جمہوریت نہیں جانتے ۔ جمہوریت میں پر امن احتجاج ہمارا حقہے ۔ نواز شریف کمیشن نہ بھی بنائیں تو مجھے فرق نہیں پڑے گا۔ ہم پاکستانی قوم کے مستقبل کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے 20سال پہلے جو سفر شروع کیا اب منزل نظر آرہی ہے ۔ اب تو میاں صاحب کے ساتھ میچ ٹی20اور50اوورز کے بیچ کا رہ گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں 24اپریل کے جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا اور مجھے2016میں انتخابات نظر آرہے ہیں پارٹی سے کہا ہے پوری تیاری کر لیں ۔
آرمی چیف کا کرپشن کےخلاف احتساب ،عمران خان کا بیان بھی سامنے آگیا حکومت پریشان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































