سعودی عرب کے علاقہ جیزان میں گیس سٹیشن پر ایندھن کی منتقلی کے دوران دھماکہ کے نتیجہ میں تین کارکن جاں بحق ہوگئے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹینکر ایندھن کی منتقلی کے دوران سٹیشن کے کنارے سے ٹکراگیا اور دھماکہ ہوا جس سے آگ لگ گئی۔حکام کے مطابق واقعہ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔یہ سٹیشن ایک گنجان آباد علاقہ میں قائم تھا تاہم آگ بجھانے والے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔