جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

کرکٹ میں نئی ٹیکنالوجی متعارف

datetime 21  اپریل‬‮  2016 |

دبئی(نیوز ڈیسک)کرکٹ میں امپائرز کی آسانی اور بلے سے نکلنے والے ایج کو پکڑنے کے لیے ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی ہاک آئی کے موجد پال ہاکنز نے آسٹریلین پانچ سینٹ کے سکے کے حجم کے برابر بیٹ سینسر تیار کیا ہے جس میں اسمارٹ فون ایپ ہے جو بلے سے لگنے والے ہلکے سے ہلکے ایج کو بھی بتا سکے گی۔میدان میں کھڑے ہونے والے دونوں امپائر ہر گیند کو ریکارڈ کرنے کے لیے اپنے اسمارٹ فون جیکٹ کے ساتھ منسلک کریں گے تاکہ ری پلے دیکھ سکیں اور انہیں اس بات میں مدد مل سکے کہ گیند کہاں پچ ہوئی تھی اور ایل بی ڈبلیو فیصلوں میں انہیں آسانی مل سکے۔اب منصوبہ یہ ہے کہ ابتدا میں اس کو انگلینڈ میں کلب سطح پر متعارف کرایا جائے گا جہاں 46 ڈالر مالیت کے اس نازک سینسر کو باآسانی بلے میں نصب کیا جا سکے گا۔اس ٹیکنالوجی کے موجد اور سابق کرکٹر ہاکنز نے کہا کہ ابتدا میں یہ ٹیکنالوجی عوامی سطح پر استعمال نہیں کی جا سکے گی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں ٹیکنالوجی کا خیال گزشتہ سال ہیمپشائر لیگ کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے آیا جب ایک بیٹسمین کے بلے سے گیند لگ کر وکٹ کیپر کے پاس پہنچی لیکن اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔ہاکنز کا مزید کہنا تھا کہ جس چیز نے مجھے حیران کیا وہ یہ کہ اس واقعے کے بعد فیلڈرز نے بیٹسمین پر جملے کسنا شروع کیے تو اس نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میرے بیٹ سے ایج لگا تھا اور تم بھی یہ بات جانتے تھے لیکن مجھے آؤٹ نہیں دیا گیا۔یہ بلے میں ہونے والی معمولی سے معمولی سرسراہٹ کو بھی محسوس کرے گا اور اسمارٹ فون ایپ سے منسلک ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ میں مستعمل ریئل ٹائم اسنیکو ٹیکنالوجی کی طرح دکھائے گا۔ہاکنز نے بتایا کہ ہم نے کلب میچوں میں اس کا تجربہ کیا ہے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ اس سے بلے سے لگنے والی معمولی سے معمولی ایج حتیٰ کہ ‘پر’ لگنے کا بھی باآسانی پتہ چل جائے گا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…