اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرکٹ کے چاہنے والوں کیلئے بری خبر، اہم کھلاڑی چل بسا

datetime 21  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹاؤن( نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کے نوجوان کرکٹر لوکھنیا سیکھی پریکٹس سیشن کے دوران اچانک چل بسے جبکہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔جنوبی افریقہ کے شہر کیف ٹاؤن کے علاقے الائس کی فورٹ ہیئر اکیڈمی میں 22 سالہ نوجوان کھلاڑی لوکھنیا سیکھی پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے تھے اور پریکٹس سیشن کے دوران ہی وہ آرام کی غرض سے بیٹھے تو ان کا دم نکل گیا۔ اکیڈمی کے سربراہ اور جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر موفینکو نیگم کا کہنا ہے کہ لوکھنیا سیکھی پریکٹس سے قبل بالکل ٹھیک تھے اور پریکٹس سیشن کے بعد انہوں نے اپنی شرٹ اتاری اور ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ گئے تاہم اسی لمحے انہیں کھانسی ہوئی اور وہ زمین پر لیٹ گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔دوسری جانب جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگارٹ نے نوجوان کھلاڑی کی اچانک موت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کرکٹ بورڈ اور تمام کھلاڑی ان کے ساتھ ہیں اور کھلاڑی کے ورثا کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…