اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے جعلی لیٹر پیڈ استعمال کرکے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ملزم سابق گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے ملزم رانا صداقت علی کے مقدمے کی سماعت کی ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سابق گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی ہے اور اس نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے جعلی لیٹر پیڈ پر دس پاکستانیوں کو پرتگال بھجوانے کیلئے بھاری رقوم وصول کی ملزم کے قبضے سے دس پاکستانی پاسپورٹ اور سپورٹس بورڈ کے جعلی لیٹر پیڈ برآمد ہوئے ہیں ملزم کے ساتھ بریٹش ہائی کمیشن کا سابق ملازم ساجد علی بھی شامل ہے ایف آئی اے نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا