اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آرمی چیف کے کرپشن کے خلاف ایکشن سے فوج کی مقبولیت بڑھی ہے، ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری پر حکومت خاموش کیوں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عمران خان نے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر فوج کو بدنام کر رہی ہے آرمی چیف کے ایکشن نے فوج کے وقار کو مزید بلند کیا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کہتے ہیں کہ ہم تو آپ کے دوست ہیں لیکن فوج آپ کے ساتھ تعلقات صحیح نہیں ہونے دیتی انہوں نے کہا کہ ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری پر حکومت کیوں کوئی بیان نہیں دیتے عمران خان نے مزید کہا کہ 20 سال پہلے جو کام شروع کیا تھا وہ آج تکمیل کی طرف پہنچتے ہوئے نظر آ رہا ہے ۔