اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈاکٹر عاصم حسین بلاول بھٹو زرداری کو کون سی غیر ضروری ادویات اور کس کے کہنے پر دے رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے اب تک جو کچھ کہا ہے اور جو کچھ ریکارڈ کروایا ہے اس کا صرف بیس سے تیس فیصد حصہ منظر عام پر آیا ہے اور ڈاکٹر عاصم کو اب اس بات کا پتہ چل چکا ہے کہ وہ ا ن کے ساتھ کیا گیا وعدہ وفا نہیں ہو سکتا جو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق صدر آصف علی زرداری سے کیا تھا کہ ایان علی اور ڈاکٹر عاصم حسین کو چھوڑ دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل میں مزید انکشاف کیا ڈاکٹر عاصم حسین کے متعلق مزید ریفرنسز بننے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی جناح ہسپتال میں سکیورٹی بھی بڑھا دینی چاہئے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے ریکارڈڈ بیان میں انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے کیلئے لاجسٹک سپورٹ کس نے فراہم کی؟ ریکارڈڈ ویڈیو میں ڈاکٹر عاصم حسین نے یہ بھی بتایا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کو کون سی ادویات دے رہے تھے اور کس کے کہنے پر دے رہے تھے اور کیا ضرورت تھی بلاول بھٹو کو ان ادویات کی؟ یہ باتیں ڈاکٹر عاصم حسین کی ریکارڈڈ جے آئی ٹی میں موجود ہیں۔