اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

قانون نافذ کرنےوالے اداروں کا آپریشن، ٹارچر سیل سے انسانی اعضاءبرآمد،علاقائی شخصیت کے بھتیجے گرفتار

datetime 21  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) کراچی کے علاقے بغدادی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مسلسل 5 گھنٹے طویل آپریشن، ٹارچر سیل سے انسانی اعضاءبرآمد،علاقائی شخصیت کے بھتیجے گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے کھڈا مارکیٹ جھکوئی محلہ میں قانون نافذکرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا۔ اس دوران کسی شخص کو علاقے کے اندر یا باہر آنے کی اجازت نہیں تھی۔ سرچ آپریشن کے دوران عرفان یاماہا کا ٹارچر سیل بھی پکڑا گیا جس کی کھدائی کے دوران انسانی اعضا بھی برآمد ہوئے۔ عینی شاہدین اور خفیہ اطلاع کے مطابق کرائم برانچ پولیس نے آپریشن کے دوران ٹارچر سیل کی نشاندہی میں مدد کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان یاماہا نے 2011 میں حنیف ٹھاکرے کے پلاٹ پر قبضہ کرکے ٹارچر سیل بنایا تھا جو بعد ازاں گرفتار ہوگیا تھا۔ مذکورہ آپریشن 5 گھنٹے تک جاری رہا جس میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ حساس اداروں کے اور خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران عبدالشکور،ثاقب باکسر کا اہم کارندہ لقمان، عبد الصمد سندھی، احمد پٹنی، وصی لاکھو گروپ کے متعدد کارندوں کو حراست میں لیا گیا۔ جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران احمد منزل، زیتون منزل، سعید کارنر، علی اکبر آرکیڈ، نور منزل اور جھکوئی محلہ کے گوداموں کی بھی تلاشی لی گئی جہاں سے چوری کی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے پارٹس برآمد ہوئے۔ سرچ آپریشن کے دوران کچھی رابطہ کمیٹی کے دفتر سے بھی اہم دستاویزات تحویل میں لی گئیں۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…