راجن پور (نیوز ڈیسک ) چھو ٹو گینگ آپریشن ختم ہو نے کے بعد ابھی بھی پا ک آرمی کو واپس نہیں بلا گیا بلکہ چھوٹو گینگ کے خاتمہ کے بعد سکھانی گینگ ، لنڈ گینگ ، پٹ عمرانی گینگ فراریوں اور علیحدگی پسند بلوچ تنظیموں کے لوگ پاک فورسز کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ گزشتہ روز کچہ جمال کے علاقے سے چھوٹو گینگ نے اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ گرفتاری دیدی اور پاک آرمی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔ چھوٹو گینگ ایک سو اسی افراد پر مشتمل تھا جس میں خواتین اور بچوں کی تعداد علاوہ ہے ۔ چھوٹو گینگ کے مطلوب افراد کو پاک آرمی نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ بقیہ کارندوں کو رینجرز کے حوالے کر دیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ ہونے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جائیگا لیکن اس وقت ہماری کھوج کے مطابق تین گینگ کچہ کے علاقے کچہ کیچی ، کچہ عمرانی ، کچہ میانوالی ، کچہ مورو ، کچہ جمال ٹو اور بیلے شاہ کے کچہ کے علاقے شامل ہیں میں موجود ہیں جن میں لنڈ گینگ ، عمرانی پٹ گینگ ، سکھانی گینگ بڑے کریمنل اور دہشت گرد ہیں جنہوں نے ہتھیار بھی نہیں ڈالے ہیں ۔ ان میں سکھانی گینگ تقر یباً مذہبی رجحانات رکھنے والے لوگوں پر مشتمل ہے ۔ گینگ کے لوگ صوم صلواۃ کے پابند ہیں جو کہتے ہیں اگر ہم مارے گئے تو شہید ہونگے اوراب فوج سے لڑ رہے ہیں ۔ رات بھر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے اس وقت ان کچہ کے علاقوں میں علیحدگی پسند تنظیموں بی آر اے اور بی ایل اے کے فراری بھی موجود ہیں ۔